کرائمز

ڈاکٹر شاہد ریاض کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کا تفصیلی دورہ

لیہ( نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لیہ ڈاکٹر شاہد ریاض نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کی مجموعی کارکردگی، سروس ڈیلیوری، انفراسٹرکچر اور مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ سی ای او ڈاکٹر شاہد ریاض نے ایمرجنسی، آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ، لیبارٹری، فارمیسی، وارڈز اور بلڈ بینک سمیت تمام متعلقہ شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی، ریکارڈ کی بہتری، ویسٹ مینجمنٹ، ادویات کے درست اندراج اور آپریشن تھیٹرز کی فعالیت میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے اس موقع پر کہاکہ مریضوں کی دیکھ بھال، ہسپتال کے ماحول کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو معیاری اور بروقت علاج کی سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے سی ای او کو تفصیلی بریفنگ دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button