کرائمز

سنگین مقدمات میں مبینہ مطلوب دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

نوشہروفیروز(نامہ نگار )بھریاسٹی اور کنڈیارو میں دو پولیس مقابلے سنگین مقدمات میں مبینہ ملتوب دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، غیرقانونی اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد،ساتھی فرار مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق بھریاسٹی تھانہ کی حدود منگو لنک روڈ نیئر واڑین واری موری بھریاسٹی تھانہ کی پولیس کا دوران پیٹرولنگ کرمنلز سے مقابلہ,ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، دیگر کرمنلز ساتھی فرار ہوگئے۔زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت منور عرف کدو ولد محمد ابراہیم راجپر کے نام سے ہوئی ہے۔ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پسٹل اور ایک چھینی گئی موٹرسائکل برآمد کی گئی۔زخمی ملزم کو علاج معالجہ کیلئے متعلقہ ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا۔مذکورہ ملزم کے خلاف مختلف اضلاع اور تھانوں پر سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں، 33/2009 324, 353 PPC 40/2009 324, 353 PPC 256/2023 380 PP 57/2024/ 395, 342 PPC 04/202 324, 353, 398, 401 PPC 09/202/ 324, 353, 398, 401 138/202/ 324, 353, 398, 401 148/202/ 324, 353, 399, 402 194/2025 324, 353 پی پی سی 23iایجب کہ گرفتار مذکور ملزم کا مزید کرمنل رکارڈ معلوم کرنے کیلئے مختلف تھانوں اور سی آر او (CRO) سے انفارمیشن لی جا رہی ہے،جبکہ دوسرے مقابلہ میں کنڈیارو تھانہ کی حدود نیئر ریگیولیٹر موری کنڈیارو تھانہ کی پولیس کا دوران پیٹرولنگ واردات کے ارادہ سے کھڑے ملزمان سے مقابلہ ہو گیا جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ساتھی ملزم فرار۔ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت گاوں کوڈو مری تعلقہ محرابپور کے رہائشی راشد ولد مینھو مری کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے غیرقانونی پسٹل برآمد کیا گیا۔ زخمی ملزم کو علاج معالجہ کیلئے متعلقہ ہاسپیٹل منتقل کردیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ملزم قتل کے ایک مقدمہ میں روپوش تھے۔ اس کے علاوہ بھی ملزم کے خلاف مختلف تھانوں پر سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔جب کہ گرفتار مذکورہ ملزم کا کرمنل رکارڈ معلوم کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button