کرائمز

اسلام آباد ، موٹر سائیکل چھیننے والا گروہ گرفتار

اسلام آباد (نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس نے جدید تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے تین رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کے انسداد کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈان جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ سنگجانی پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چھیننے اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب موٹر سائیکل اسنیچرز اور راہزن گروہوں کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا چھیننے گیا موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بلال، عدنان اور شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران انہوں نے مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد میں موٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں، جس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں ایسے جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈان بلا تعطل جاری رکھا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button