کرائمز
شراب پی کر شور و ہنگامہ کرنے والے 4 افراد گرفتار
راولپنڈی(نامہ نگار)تھانہ گوجر خان پولیس نے شراب پی کر شور و ہنگامہ کرنے والے 4 افراد گرفتارکرلئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب پی کر شور و ہنگامہ کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا، متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد شراب پی کر سڑک کے درمیان گاڑی کھڑی کرکے شور و ہنگامہ کر رہے تھے، گوجر خان پولیس نے چاروں افراد کا میڈیکل کروا کر مقدمہ درج کرکے حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد کے زیر استعمال کار قبضہ پولیس میں کی گئی ہے،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔