نقب زن کی موجیں ، نقدی، زیورات لے اڑے
ساہیوال(نامہ نگار ) نقب زن دوکانوں، گھروں، ریسٹورنٹ کاؤنٹر اور سٹاف نرس سے 47لاکھ 13ہزار600وپے کی نقدی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ نقب زن صرافہ بازار میں سول ہسپتال کی سٹاف نرس کو ثرپروین سے 26 لاکھ روپے کے زیورات ،ڈائمنڈ۔ برکت ٹاؤن میں جعفر حسین ریڑ ھی بان سے نقدی 24 ہزار روپے۔ فرید ٹاؤن میں ریسٹورنٹ مینجر امین کے کاؤنٹر سے دو موبائل نقدی دو لاکھ 24 ہزار روپے ۔گلشن علی میں محمد منیرعاجز ورک شاپ سے ویلڈنگ پلانٹ نقدی 80 ہزار روپے ۔چک 82 چھ آر میں محمد شرجیل بیوپاری کے گھر سے موٹرسائیکل نمبر 6321ایس ایل این، نقدی ایک لاکھ 30ہزار روپے۔چک 59جی ڈی میں ارم بی بی کے گھر سے نقدی الیکٹرو نکس سامان ڈیڑھ لاکھ روپے ۔چک 101 نو ایل میں محمد رمضان را ج گیرکے گھر سے نقدی زیورات پانچ لاکھ 16ہزار60 6روپے ۔سوجی پل چیچہ وطنی شہر سے خو اج احمد دوکاندار کی دوکان سے نقدی ایک لاکھ 90 ہزار روپے۔چک8گیارہ ایل میں محمد رمضان کی کھاد 38ہزار 400 روپے ۔چک 115 بارہ ایل میں نجیب اللہ زمیندار کے ڈیر ہ سے دو بھینس پانچ لاکھ روپے ۔چک 61چار آر میں سلطان احمد کے ڈیرہ سے نقدی زیورات دو لاکھ 60 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس سٹی ساہیوال، فریدٹاؤن، غلہ منڈی ،فتح شیر، بہادر شاہ ،ڈیر ہ رحیم ،غازی آباد،چیچہ وطنی سٹی، کسووال اور نور شاہ نے کوثر پروین ،جعفر حسین ،محمد امین، محمد منیر عاجز ،محمد شرجیل، ارم بی بی، محمد رمضان، خواج احمد ،نجیب اللہ ،سلطان احمد اور محمد رمضان کی مدعیت میں گیارہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔