نوجوان وکلاء کودرپیش مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، مبشر نذیر
رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری ) بار اوربنچ کے بہترین تعلقات‘ڈسٹرکٹ بار کی تعمیروترقی اوروکلاء کی فلاح وبہبود ہمارا مشن ہے‘ 10جنوری کا دن فرینڈزاینڈفرینڈز اوروکلاء اتحاد کی کامیابی کا دن ثابت ہوگا‘ وکلاء برادری کی بے لوث خدمت اور نوجوان وکلاء کودرپیش مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کااظہار امیدوار برائے صدرڈسٹرکٹ بار مبشرنذیر لاڑ ایڈووکیٹ اور امیدوار برائے جنرل سیکرٹری ذیشان جہانگیر ایڈووکیٹ نے فرینڈزاینڈفرینڈزوکلاء اتحاد کی جانب سے ممبران بار کے اعزاز میں دی گئی بریانی ومتجن پارٹی کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ گروپ قائدین کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے انہیں امیدوار نامزد کیا‘ انشاء اللہ وہ گروپ قائدین اور ممبران بار کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے اپنی بھرپور صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ممبران بار کی جانب سے ملنے والی محبت اورپذیرائی ان پر قرض ہے اور انشاء اللہ وہ منتخب ہوکر خدمت کے ذریعے اس قرض کوچکائیں گے۔ اس موقع پر فرینڈزاینڈفرینڈز اور وکلاء اتحاد کے قائدین ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط خان بلوچ‘خادم حسین خاصخیلی‘ سردار ظفراقبال خان ترین ایڈووکیٹ‘ملک ساجد فیروز‘چوہدری رمضان شمع‘ نذیرخان لاڑ‘سردار حسن نوازخان نیازی‘ چوہدری ذوالفقار‘ طیب صدیق چدھڑ‘ جام شکیل احمدبوبرہ‘ رانا نوید الحسن‘ رانا محمداشرف‘ لالہ حسین‘ آصف سعید ودیگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب میں شریک وکلاء نے فرینڈز اینڈ فرینڈز اور وکلاء اتحادکی جانب سے نامزد امیدواران کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مبشرنذیرلاڑ اور ذیشان جہانگیر کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔