کرائمز
نوجوان پر فائرنگ ، زخمی ہسپتال منتقل ، مقدمہ درج
قصور (نامہ نگار) نگرایم پورہ کے رہائشی ذوالفقار علی ولد شہادت علی نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ عاقب عرف گونگی وغیرہ زین ولد خالد نے موٹر سائیکل سے اسلحہ کے زور پر نوجوان کو گرا کر فائرنگ کی۔، جس سے گولی اس کی ٹانگ میں لگی اور دیگر چوٹیں آئیں۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔