کرائمز

تین کروڑ دس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح

چکوال(نامہ نگار )ڈھوک مہدی میں چوہدری حیدر سلطان نے تین کروڑ دس لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کا افتتاح کر دیا۔ یہ سڑک کچھ عرصے سے نامکمل پڑی تھی، جس کی تکمیل علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔اس علاقے میں بڑی تعداد میں لوگ گزشتہ کئی دہائیوں سے آباد تھے تاہم انہیں پختہ سڑک کی سہولت میسر نہیں تھی اور آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ سڑک کی تکمیل سے علاقہ مکینوں کو براہِ راست رسائی (روڈ ایکسس) حاصل ہو گئی ہے، جس سے ان کے مسائل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔افتتاحی تقریب میں راجہ حسنات، صوفی مشتاق، راجہ ارشد، عدنان مغل، چوہدری شبیر کال، چوہدری بابر کال، چوہدری زاہد کال، چوہدری سکندر رتہ ، مرزا صفدر رتہ فیضان موڑا الو ، چوہدری جہانگیر لنگاہ ، ملک ضمیر عنصر ایڈووکیٹ لنگاہ ، چوہدری شیراز امین ، مدبر زہدی ، افتخار کہوٹ، حاجی فضل ، ماسٹر لطیف، ملک جہانگیر اور سلطان اصغر سمیت دیگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان نوازی کے فرائض شبیر منہاس اور چوہدری تنویر نے انجام دیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بتایا کہ اگرچہ اس یونین کونسل کا آدھے سے کم رقبہ چوہدری حیدر سلطان کی انتخابی حدود میں آتا ہے، اس کے باوجود یہاں اب تک سات سے آٹھ کروڑ روپے کے ترقیاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں، جو عوامی خدمت کا واضح ثبوت ہے۔علاقہ مکینوں نے سڑک کی تکمیل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری حیدر سلطان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button