کرائمز
سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری جاں بحق
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ) سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق۔تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پٹری نہر پر خطرناک اشتہاری محمد بوٹا سکنہ شتاپ گڑھا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جارہا تھا کہ سی سی ڈی سے سامنا ہوگیا۔ ملزمان نے سی سی ڈی پر فائرنگ شروع کردی تاہم محمد بوٹا سکنہ شتاپ گڑھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔