انڈر نائنٹین ٹو سیونٹین نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد
حیدرآباد (رپورٹ/محمد شریف) پاکستان آرمی اور پاکستان نیشنل ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کے اسپورٹس ہال میں ڈویژن حیدرآباد انڈر نائنٹین ٹو سیونٹین نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا سیکٹری سندھ ریسلنگ ایسوسی ایشن انوار خانزادہ نمائندہ پاکستان نیشنل ریسلنگ زین نے کہا کہ پاکستان آرمی اور پاکستان نیشنل ریسلنگ فیڈریشن کی جانب سے ڈویژن حیدرآباد میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ اہتمام کیا گیا ہے جس انڈر نائنٹین ٹو سیونٹین کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے اور ریسلنگ کے مقابلے سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں کروائے جارہے ہیں ان ریسلنگ کے مقابلوں میں جیتنے والے کھلاڑی سندھ کی ٹیم میں حصہ لے سکیں گے جو آگے چل کر نیشنل مقابلوں میں حصہ لیں گے اور کھلاڑی اپنے ٹیلنٹ سے انٹرنیشنل لیول تک پہنچ سکیں گے اس موقع پر راؤ نوید امان، حبیب اللہ پہلوان ، محمد حسن پہلوان ،آصف پہلوان ، مراد پہلوان سمیت دیگر بھی موجود تھے