کئی کئی گھنٹے پرمٹ کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری
سیالکوٹ ( بیورورپورٹ)سیالکوٹ اور گردونواح میں غیر اعلانیہ کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ اور پرمٹ کے نام پر بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری، کاروبار نظام ٹھپ ،موسم سرما میں بجلی کے ستائے عوام گیپگو حکام کے خلاف سراپا احتجاج ،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پرمٹ کے نام پر بجلی بند کرنا بدترین مرحلہ میں داخل، آٹھ ،آٹھ گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن چکا ہے۔ حکومت کا شاٹ فال صرف سیالکوٹ جیسے صنعتی شہر سے پورا کرنے کا خواب، گیپگو سب ڈویژن کے علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے متواتر جاری غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش سے کاروبار نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ اس مشکل دور میں غریب آدمی سارا دن محنت کرکے اپنے بچوں کی روزی کمانے کےلئے جاتا ہے جو کہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے دےہاڑ ی نہیں لگا پارہا۔ جبکہ بجلی کا بل ہر ماہ انتہائی ٹیکسز کے ساتھ وصول کیا جارہاہے پھر بجلی کو بند کرنا غیر مناسب کام ہے۔ بجلی کی مسلسل کئی کئی گھنٹے کی بندش سے شہری بالخصوص ضعیف المعر افراد اور معصوم بچے بلبلا اٹھے ہیں جبکہ حکومت کے ہاتھوں پہلے سے متاثر ہ کاروباری حضرات بھی لوڈشیڈنگ کی لپیٹ میں آکر کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے۔