نارووال میں زیر نگرانی DTO ٹریفک شعور بیداری مہم برائے سٹوڈنٹس کا آغاز کردیا گیا
نارووال ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ڈی ایس پی جاوید اقبال میو کی جانب سے ڈی پی او ملک نوید کی خصوصی ہدایت پر نارووال بھر کے نجی و پبلک تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات سمیت اساتذہ کرام کے لیے ٹریفک شعور بیداری مہم کا آغاز کردیا گیا جس کے لئے ڈی ٹی او نارووال جاوید اقبال میو نے نارووال پولیس کی جانب سے سکول کالجز کے انتظامیہ کو کتابچے بھیجے اور تاکید کی کہ تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کریں تاکہ نارووال ضلع میں حادثات کم سے کم ہوں
معروف اینکر پرسن ڈاکٹر سعید احمد کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ڈی ایس پی جاوید اقبال میو کا کہنا تھا کہ جب سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمدگی میں سختی کی جارہی ہے تب سے حادثات اور شرح اموات میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے یہ بوجھ نہیں بلکہ ہماری خود کی حفاظت ہے میری سکول کالجز کے انتظامیہ سمیت طلباء و طالبات سے گزارش ہے کہ دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کرکے اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کا ذریعہ بنیں اور ملک و قوم کے لیے مہذب معاشرے کا شہری ہونے کا عملی ثبوت پیش کریں