گل پلازہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے:چوہدری سخاوت
نارنگ منڈی(نامہ نگار)گل پلازہ واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے اربوں روپے کامالی نقصان بھی ہوچکا اتنے بڑے تجارتی مرکز میں حفاظتی اقدامات نہ ہونا بہت سے سوالات کوجنم دے رہاہے ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے صوبائی حکومتوں کو سخت اقدامات کرنے چاہیں کوتاہی غفلت نے درجنوں انسانوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ان خیالات کااظہار امن کمیٹی تھانہ نارنگ کے سرپرست اعلی چوہدری سخاوت علی ڈگرا اور سابق صدرشہبازاحمد نے سٹی پریس کلب نارنگ میں گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ فحاشی وعریانی پر قابوپانے کیلئے نوجوانوں کی تربیت کی اشدضرورت ہے سوشل میڈیاکامنفی استعمال بدقسمتی سے نوجوانوں میں نشے کی طرح سرائیت کرچکاہے جو منشیات کی طرح نشے سے کم نہیں ہے جس پر تشویش ہے حکومتی سطح پر قدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں بڑے بحرانوں سے بچاجاسکے سوشل میڈیا بے لگام گھوڑا بن چکا آنے والی نسلوں کو بچانے کے لئے والدین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے تمام مذہبی فلاحی تنظیموں سمیت ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا مزید خاموشی مستقبل کو تاریک بنا سکتی ہے۔