کرائمز
مویشی چوری و نقب زنی میں ملوث4 رکنی گینگ گرفتار
چیچہ وطنی (فرحان عباس قریشی) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاںجاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ اوکانوالہ بنگلہ انسپکٹر امتیاز حسین نے ہمراہ ٹیم کاروائی کرتے ہوئے مویشی چور و نقب زنی میں ملوث 4 رکنی گینگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 17 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا جو ضروری کاروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ۔ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے پولیس ٹیم کی کاروائی کو سراہا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کیں۔