کرائمز
قصور کے نواح الہ آباد: آوارہ کتے نے 9 سالہ بچے کو کاٹ لیا
قصور(کرائم رپورٹر)قصور کے نواح الہ آباد: آوارہ کتے نے 9 سالہ بچے کو کاٹ لیا۔ قصور کے نواح الہ آباد گلشن اقبال کالونی میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک بچہ زخمی ہو گیا۔ 9 سالہ ایان اپنے گھر کے باہر موجود تھا کہ اچانک آوارہ کتے نے اسے بائیں بازو پر کاٹ لیا۔ زخمی بچے کو فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال الہ آباد منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔ شہریوں نے انتظامیہ سے آوارہ کتا مار مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مقامی پولیس مصروف کاراوائی ہے۔