کرائمز

پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاںبحق ، ملزمان حوالہ پولیس

کراچی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے آئی سی آئی پل پر ٹینکر کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد کے جاںبحق ہونے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں آئی سی آئی پل پر ٹینکر کی ٹکر سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد کے جاں بحق ہونے کاے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔پولیس نے گرفتار ملزم جمعہ خان کو جج انعام اللہ پھلپھوٹو کی عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرف رپورٹ بھی طلب کر لی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے پاس صرف ایل ٹی وی لائسنس موجود ہے۔ایل ٹی وی لائسنس پر ٹینکر نہیں چلایا جا سکتا۔ٹینکر کے مالک رمضان کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا ہے۔ملزم سے تفتیش کر کے اس کی نشاندہی پر دوسرے ملزم کو گرفتار کرنا ہے۔حادثے میں پولیس کانسٹیبل گلفام اور اس کا دوست عامر جاں بحق ہو گئے تھے ۔واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں درج کیا گیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button