کرائمز

پشاور تھانہ پھندو پولیس کی کارروائی، ملزمان گرفتار

پشاور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل لفٹنگ سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگز کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیاہے۔ اس دوران ڈی ایس پی گلبہار سرکل احسان مروت کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو جاوید مروت نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث گینگ کے مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت بلال ولد غنی الرحمان سکنہ شاہ نواز ٹاون سے ہوئی۔ گرفتار ملزم دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ پھندو سمیت مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدعیان محمد انور، محمد ذیشان نے تھانہ پھندو پولیس کو موٹرسائیکل لفٹنگ کی الگ الگ رپورٹس درج کرائی تھیں، جن پر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔افسران بالا نے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کا سراغ لگانے اور گرفتار کرنے کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دی، ڈی ایس پی گلبہار سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو نے ملوث گینگ کے مرکزی ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا گیا، جس نے دوران تفتیش وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے گروہ میں شامل دیگر ملزمان کی بھی نشاندہی کی ہے، جس کی گرفتاری کی خاطر خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، اسی طرح ملزم موٹرسائیکل پارٹس کی شکل میں اونے پونے داموں فروخت کرنے میں بھی ملوث ہے، جس کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم 95 ہزار روپے نقد رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔اسی طرح دیگر کامیاب کارروائیوں کے دوران ایس ایچ او تھانہ پھندو جاوید مروت نے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان حلیم، محمد سکندر، یاسر اور فضل محمد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 3438 گرام چرس، 455 گرام آئس، ایک عدد رائفل، چار عدد پستول، متعدد میگزینز اور مختلف بورکے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button