کرائمز
لورالائی :اقدامِ قتل میں ملوث مفرور ملزم گرفتار
لورالائی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) لورالائی میں پولیس نے اقدامِ قتل میں ملوث مفرور ملزم گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق دوسڑکہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ شہید محمداشرف ترین سٹی لورالائی میں درج مقدمہ نمبر 362/2025 بجرم 324، 506 میں مطلوب مفرور ملزم کلیم اللہ ولد داد محمد قوم ملازئی، ساکن بخمہ محلہ کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔