کرائمز

ڈیرہ مراد جمالی:پولیس کا قمار خانے پر چھاپہ 9 قمار باز گرفتار

’ڈیرہ مراد جمالی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) ڈیرہ مراد جمالی پولیس کا قمار خانے پر چھاپہ 9 قمار باز گرفتار کرکے دا پر لگی ہوئی رقم اور سامان برآمد کرلیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان کے احکامات اور ایس ایس پی نصیرآباد اسد ناصر کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس پی نصیرآباد محمود احمد نوتیزئی ،ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد شمن سولنگی نے ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی انسپکٹر غلام علی کنڈرانی، ایس ایچ او پولیس تھانہ شہید ہداہت اللہ کولاچی صدر ڈیرہ مراد جمالی سب انسپکٹر محمد مراد بھنگر اور دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ پولیس تھانہ شہید ہداہت اللہ کولاچی صدر کی حدود میں خفیہ اطلاع پر قمار خانے پر چھاپہ ماری کر 09 قمار بازوں خیر محمد کانگھیہ،سچل عمرانی، عمر ہجوائی،ریاض عمرانی،شاہ نواز مینگل،غلام قادر مستوئی،سعید مستوئی،عمران ڈومکی اور ملک داد ہجوائی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے دا پر لگی رقم 35,860 روپے، 13 موٹر سائیکلیں، ایک ناکارہ شیران گاڑی، ایک اسپلیٹ ایئر کنڈیشن، ایک رکشہ جنگچی، اور چار عدد تاش کے پتوں کے سیٹ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button