کرائمز

فیصل آباد پولیس نے چار رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا

فیصل آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) فیصل آباد پولیس نے چار رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزمان سے 3لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد،پولیس نے درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرگودھا روڈ پولیس نے کارروائی کرکے چار رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سرگودھا روڈ غازی رضوان جاوید نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان قاسم، شہباز، اسامہ اور عثمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے دوموٹر سائیکل، موبائل فون،اور نقدی سمیت تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی برآمدگی کر لی گئی ہے۔دوران تفتیش ملزمان نے 22 مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا، مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ڈکیت گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button