کرائمز

ساہیوال، کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے گرفتار

ساہیوال(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سپیشل جج انسداددہشت گردی عدالت ساہیوال ضیاء اللہ خان نے گرفتار کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے عہدیدار مطیع اللہ کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔سی ٹی ڈی نے ریلوے اسٹیشن پاک پتن کے قریب آپریشن کر کے نفرت انگیز مواد تقسیم کرتے ہوئے 28دسمبر کو تین بجے دن مطیع اللہ گرفتار کر لیا تھا اور ملزم کے قبضہ سے کتاب ندائے حق ممنوعہ اور دوسرا میٹر یل کر لیا تھا اور ملزم سے نقدی چھ ہزار820 روپے موبائل فون بھی لے لیا ۔تھانہ سی ٹی ڈی ساہیوال نے احسن رضا آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ 11 ایف ٹو، 11 ڈبلیو ٹو اور9 انسداد دہشتگردی ایکٹ درج کر لیا تھا اور عدالت کے حکم پر ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button