کرائمز
حسن ابدال: موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتار
حسن ابدال (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے کارروائی کرکے موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیشِ نظر تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے مؤثر حکمتِ عملی اور جدید تفتیشی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کی شناخت زوہیب آفتاب سکنہ کوہسار کالونی تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کے نام سے ہوئی ہے۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے دورانِ تفتیش ملزم کے قبضے سے تین عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔