کرائمز

سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ.بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد.

اوکاڑہ ( وحید انصاری)اوکاڑہ پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کا غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ.بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد.3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج.ایک موقع پر گرفتار. شہریوں کی طرف سے پولیس کی بروقت کاروائی کو سراہا گیا. تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او رائے غلام رسول نے اپنی ٹیم اور ویٹرنری ڈاکٹر ثاقب رفیق کے ہمراہ شیخ بستی اوکاڑہ میں ایک غیرقانونی سلاٹر ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں پر مبینہ طور پر 15 من مضر صحت بدبودار گوشت پکڑلیا گوشت ایک لوڈر رکشہ نمبریAEG-4514 پر سپلائی کے لئے لوڈ کیا جارہا تھا پولیس نے ایک ملزم غفار کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا.جب 2ملزمان ریاض اور غلام رسول موقع سے فرار ہوگئے.پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 68/26 درج کرکے تفشیش شروع کردی .یوں پولیس کی بروقت کاروائی سے شہری مضر صحت گوشت کھانے سے بچ گئے. لوگوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button