1 کلو 200 گرام ہیروئن اور 15 لیٹر دیسی شراب برآمد۔
گوجرانوالہ (عبدالغفار خاں )سٹی پولیس آفیسرڈاکٹرسردارغیاث گل خان نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں ، پتنگ بازوں/ پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظرایس ایچ اوتھانہ کینٹ انسپکٹر زبیر سیال، تھانہ صدر گوجرانوالہ انسپکٹر ضیافت باٹھ ودیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےخاتون منشیات فروش سمیت چھ منشیات فروش ملزمان کو گرفتارکرکےملزمان کے قبضہ سےآٹھ کلو بیس گرام چرس ، ایک کلو دو سو گرام ہیروئن اور پندرہ لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی ۔جبکہ تین کس پتنگ باز / پتنگ فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پتنگ بازی کا سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ملکہ بی بی ، عدنان، معشوق ، مبشر، ساجد، عثمان،غضنفر، دانش اور وجاہت شامل ہیں ۔ دوران تفتیش منشیات فروشوں نے انکشاف کیا کے وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتے اورضلع بھرمیں مختلف مقامات پر فروخت کرتے ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرڈاکٹرسردارغیاث گل خان نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ سی پی او نے مزید کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں ۔ سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر متعلقہ ایس ایچ اوز اورانکی ٹیوں کو شاباش دی۔