کرائمز

جو دہشت گردی کرنے آیا بچ کر نہیں گیا: محسن نقوی

اسلام آباد (کرائمز پوائنٹ ڈا ٹ کام ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جو دہشت گردی کرنے آیا بچ کر نہیں گیا، دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے، دنیا کو پتہ ہونا چاہئے جو ملک دہشتگردی کروا رہا ہے وہ بھارت ہے۔ہفتہ کی رات وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں نے پلان کر کے حملہ کیا ، ایف سی ، فوج اور پولیس نے بھر پور ریسپانس دیا ہے،ایف سی ، آرمی اور پولیس کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں۔انہوں نے کہا کہ چند سرفراز بگٹی اور ہوتے دہشت گردی دنوں میں ختم ہو جاتی،سب سے بہادر شخص سرفراز بگٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو دہشت گرد آیا بچ کر نہیں گیا،سیکیورٹی فورسز نے بہترین رد عمل دیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو پتہ ہونا چاہئے جو ملک دہشتگردی کروا رہا ہے بھارت ہے،دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے ۔وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دہشتگردوں کا مورال گر چکا تھا ، گوادر میں ایک بلوچ فیملی کی عورتوں اور بچوں کو بے دردی سے قتل کیا گیا،سیکیورٹی فورسز نے بہترین ردعمل دیا۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ صرف اپنا مورال ہائی کرنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں۔سرفراز بگٹی نے بتایا کہ انہوں نے اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی ،وزیر داخلہ کا مشکور ہوں کہ تمام مصروفیات چھوڑ کر کوئٹہ پہنچے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button