ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاون،بارہ افراد کو گرفتارکرلیا
نوشہرہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) نوشہرہ افغان مہاجر کیمپ شنہ ونہ اکوڑہ خٹک میں ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاون۔بارہ افراد کو گرفتارکرلیا۔افغان مہاجرین کے مشران اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اعجاز اکبر اور ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک جواد خان کے ساتھ کامیاب مزاکرات ۔تین دنوں میں مہاجر کیمپ خالی کرنے کی آخری وارنگ جاری کردی گئی۔گرفتار افغان مہاجرین کو مشران کی یقین دہانی پر رہا کردیا۔افغان مہاجر آپنی ٹراسپورٹ کا انتظام کریں گئے ضلعی انتظامیہ طورخم تک کا کرایہ ادا کرنے کے پابند ہوگئے۔ 1افغان مہاجرین مشران اور ضلعی انتظامیہ کے مزاکرات کے بعد پولیس نے افغان مہاجرکیمپ کی ناقہ بندی ختم کردی ۔مشران کے مطابق پیر تک کیمپ خالی کرنے تک تمام پانچ سال سے کم بچوں کو افغانستان جانے سے قبل انسداد پولیو قطرے پلانے لازمی ہوگئے۔افغان مہاجر مشران نے تحریری معاہدے پر دستخط کردئے۔