شاہ عالم میں پولیس مقابلہ، سی سی ڈی کے تین افسران زخمی
جنڈانوالا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) بھکر کے علاقہ شاہ عالم میں پولیس مقابلہ، سی سی ڈی کے تین افسران زخمی، ڈی پی او کی عیادت بھکر کے تھانہ کلور کوٹ کے علاقہ شاہ عالم میں سی سی ڈی پولیس اور خطرناک اشتہاری ملزمان کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے دوران سی سی ڈی صدر سرکل انچارج انسپکٹر عبدالستار کھچی، ایس ایچ او سی سی ڈی بھکر انسپکٹر عثمان سلطان اور اے ایس آئی مختیار حسین جھکڑ شدید زخمی ہو گئے۔زخمی افسران کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دریا خان منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔دریں اثنا ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان زخمی افسران کی عیادت کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال دریا خان پہنچ گئے، جہاں انہوں نے ڈاکٹروں کو بہترین اور فوری علاج کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او نے زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس قانون کی عملداری کے لیے پرعزم ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔