اشتہاریوں کی اندھادھند فائرنگ /تین پولیس افسران شدید زخمی
سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) مبینہ پولیس مقابلہ میں اشتہاریوں کی اندھادھند فائرنگ سے تین پولیس افسران شدید زخمی ہو گئے اور اشتہاری ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گے جس پر شدید زخمی پولیس افسران کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں کلور کوٹ کے علاقہ شاہ عالم میں سی سی ڈی پولیس کے گرفتاری کے لئے چھاپہ پر مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران خطرناک اشتہاری ملزمان کی اندھادھند فائرنگ سے سی سی ڈی انچارج صدر سرکل انسپکٹر عبدالستار کھچی، ایس ایچ او سی سی ڈی بھکر انسپکٹر عثمان سلطان اور اے ایس آئی مختیار حسین جھکڑ شدید زخمی ہو گئے اور اشتہاری ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گے۔اس واقعہ میں شدید زخمی پولیس افسران کو THQ ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے اشتہاری ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔