کرائمز

اسلام آبادپولیس کا سنبل تھانے کی حدود میں سرچ آپریشن

اسلام آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں مجرمانہ سرگرمیوں کے خاتمہ اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کے تحت سنبل تھانے کی حدود میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا۔پولیس کے ترجمان نے اتوار کو ’’اے پی پی ‘‘کو بتایا کہ یہ کارروائی ایس پی صدر زون کی نگرانی میں اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں جاری سرچ اینڈ کومبنگ مہم کے تحت کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ آپریشن میں خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی حصہ لیا جب کہ سرچ آپریشن کے آغاز سے قبل تمام پولیس ٹیموں کو تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں چیکنگ کے دوران پیشہ ورانہ طرز عمل، قانونی طریقہ کار اور کوآرڈینیشن پر روشنی ڈالی گئی۔آپریشن کے دوران پولیس ٹیموں نے 57 افراد، 21 گھروں، 36 موٹر سائیکلوں اور 13 گاڑیوں کو چیک کیا جبکہ 10 مشکوک افراد کو مزید قانونی کارروائی اور تصدیق کے لیے تھانے منتقل کر دیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا ہے کہ ان کارروائیوں کا بنیادی مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو مزید بہتر بنانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جرائم پیشہ افراد، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔ایس ایس پی نے شہریوں پر زور دیا کہ ایسی کارروائیوں کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار ۔15 کے ذریعے دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button