لاپرواہی پر زیرو ٹالرنس کے تحت متعدد پولیس افسران معطل
سرگودھا(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سرگودھا ریجن میں غفلت اور لاپرواہی پر زیرو ٹالرنس کے تحت ڈی پی او میانوالی نے متعدد پولیس افسران کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا اور فوری انکوائری کا حکم دے کر رپورٹ طلب کر لی۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے ڈی پی او میانوالی رائے محمد اجمل نے فرائض میں غفلت اور لاپروائی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کالاباغ،محرر تھانہ کالاباغ، ایس ایچ او تھانہ داودخیل اور محرر تھانہ داودخیل کومعطل کرکے لائن حاضر کر دیا اور فوری انکوائری کا حکم دے کر ایس پی انوسٹی گیشن سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ بعد از انکوائری رپورٹ محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی کا کہنا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کوتاہی ناقابلِ برداشت ہے، پولیس فورس میں نظم و ضبط اور احتساب کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔