کرائمز

وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب گروہ کے 3 ملزمان گرفتار

کراچی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلشن حدید سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث انتہائی مطلوب گروہ کے 3 ملزمان آصف علی ولد کریم بخش، محمد یعقوب ولد آچر علی اور محمد عرفان ولد فتح محمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 عدد موٹرسائیکل، 3عدد موبائل فونز، پاسپورٹ، 1عدد شراب کی بوتل اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار ملزمان ایک منظم گروہ کا حصہ ہیں جو کراچی کے مختلف علاقوں گلشن حدید، ڈبل روڈ، سومار گوٹھ، نیشنل ہائی وے اور ملیر میں اسلحہ کے زور پر موبائل فونز چھیننے اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پردیکھاجاسکتا ہے۔ملزمان عادی مجرم ہیں اور ان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔گرفتار ملزمان کوبمعہ مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ رینجرزنے عوام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button