کرائمز
ویڈیو سامنے آنے پر دھمیال پولیس نے دو افراد کوگرفتارکرلیا
راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سوشل میڈیا پر پتنگ بازی اور اسلحہ کی تشہیر کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر دھمیال پولیس نے دو افراد گرفتارکرکے پتنگیں اور اسلحہ برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پتنگ بازی اور اسلحہ کی تشہیر کے دوران ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سامنے آنے پر دھمیال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کوگرفتار کر کے پتنگیں اور اسلحہ برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی، اسلحہ کی نمائش اور تشہیر کو قانوناً جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔