کرائمز

راولپنڈی ،گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر انتظامات

راولپنڈی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر انتظامات کئے گئے،راولپنڈی پولیس کی400 سے زائد افسران و جوانوںنے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دیئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر انتظامات کیے گئے،راولپنڈی پولیس کے 400 سے زائد افسران و جوانوں نے سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیئے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیموں نے گشت کے فرائض سرانجام دیئے ،سینئر افسران ڈیوٹی پر مامور افسران کو چیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کر تے رہے ۔سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button