کرائمز

کائٹ فلائنگ / 900 سے زائد پتنگیں برآمد، متعدد افراد گرفتار

سرگودھا (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) سرگودھا پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 900 سے زائد پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرلیں جبکہ متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر تھانہ فیکٹری ایریاپولیس نے عمر فاروق سے 520 پتنگیں برآمد کیں، تھانہ مڈھ رانجھاپولیس نےرفاقت نامی شخص سے300 پتنگیں قبضےمیں لیں جبکہ تھانہ کڑانہ پولیس نے51 پتنگیں برآمد کیں۔اسی طرح تھانہ اربن ایریااور تھانہ جھال چکیاں پولیس نے پتنگ اُڑاتےہوئے3افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد صہیب اشرف نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب کےکائٹ فلائنگ ایکٹ کے مطابق پتنگ بنانے اور اسے فروخت کرنے والوں کے لیے5 سے 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ جبکہ پتنگ اُڑانے والوں کے لیے 3 سے 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے پہلی بار50 ہزار روپے، دوسری بار1 لاکھ روپےجرمانہ جبکہ تیسری بار یا مسلسل خلاف ورزی پرجونیئل جسٹس سسٹم ایکٹ 2018ء کے تحت کارروائی کی جائے گی جس میں قید بھی شامل ہو سکتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے خود بھی اجتناب کریں اور والدین اپنے بچوں کو بھی اس جان لیواء مشغلے سے دُور رکھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button