گوجرانوالہ :9 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ (عبدالغفار خاں سے ) مختلف علاقوں میں 7 پولیس مقابلے اور کارروائیاں، 9 ریکارڈ یافتہ ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔ سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا فوری نوٹس، متعلقہ ایس پیز سے رپورٹس طلب۔ تھانہ کوٹ لدھا پولیس مقابلہ، چوری کے مقدمہ میں گرفتار ملزم فدا حسین برآمدگی کے دوران پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش میں پل کی دیوار سے ٹکرا کر زخمی ہوئے۔ ملزم کے 2 کس نامعلوم ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، نامعلوم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔ تھانہ تتلے عالی پولیس مقابلہ، 2 کس ریکارڈ یافتہ منشیات فروش پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار، ملزم سمیع اللہ سے 1340 گرام ہیروئن اور ملزم ثاقب کے قبضہ سے 1320 گرام ہیروئن اور ناجائز اسلحہ برآمد۔، تھانہ تتلے عالی، منشیات، چوری اور موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم شکیل احمد پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، ملزم کے قبضہ سے 1320 گرام ہیروئن برآمد۔، تھانہ سبزی منڈی، ریکارڈ یافتہ ملزم ضیغم پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ڈیوائیڈر لائن سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، ملزم سے 1560 گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد۔ ،: تھانہ سبزی منڈی، دو کس ریکارڈ یافتہ ملزمان پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے کھمبے سے ٹکرا کر زخمی حالت میں گرفتار، ملزم وحید کے قبضہ سے 1440 گرام چرس، ملزم عمر کے قبضہ سے 1560 گرام چرس برآمد۔، تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن، پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ایک کس ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ملزم عدنان شاہد کے قبضہ سے 1480 گرام ہیروئن اور موٹر سائیکل برآمد۔ ، تھانہ احمد نگر، قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم تجمل خان عرف یملا پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے زخمی حالت میں گرفتار، ملزم کے قبضہ سے 1840 گرام چرس اور موٹر سائیکل برآمد۔، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی کی زیر نگرانی خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل، شہر بھر میں ناکہ بندی جاری۔، منشیات فروش، ڈکیت و چور معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی۔
(سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان/ ترجمان ضلعی پولیس، گوجرانوالہ)