علاقائی خبریں

مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکیج کے کارڈز کی تقسیم شروع

لودھراں(محمد اعجاز انصاری سے)ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے چشتی روڈ محلہ کوڑے والا میں نگہبان کارڈز کی تقسیم کا افتتاح کیا ضلع لودھراں میں53647 مستحقین میں رمضان نگہبان کارڈز تقسیم کئے جائینگے اور اے ٹی ایم کارڈز اربن یونٹ کے شمار کنندگان گھر گھرجاکر تقسیم کرینگے لودھراں ضلع بھر میں 178
شمار کنندگان کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں مستحقین کو ماہ رمضان میں انکی دہلیز پر کارڈز ملیں گے رمضان نگہبان پیکیج وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اہم اقدام ہے ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق نگہبان کارڈز کی تقسیم یقینی بنائی جائیگی پنجاب بینک کے آفیشلز شفاف طریقہ سے رقوم ادائیگیوں کو یقینی بنائیں گے اور کارڈز کی ترسیل و رقوم ادائیگی میں کٹوتیوں کی ہرگزاجازت نہیں دینگے انہوں نے مزید کہا کہ کارڈ ہولڈرز بائیو میٹرک کے بعد پوری رقم وصول کریں جبکہ افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی، ڈسٹرکٹ مینجر پی ایس ای آر خواجہ سعد بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button