2 بین الصوبائی منشیات ڈیلر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار ) مقابلہ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ANF کی گاڑی الٹ گئی، ڈرائیور کانسٹیبل شہید جبکہ لیڈی کانسٹیبل شدید زخمی
منشیات فروشوں کی گاڑی سے 81 کلو 600 گرام چرس اور 19 کلو 200 گرم افیون برآمد
گوجرانوالہ: اینٹی نارکوٹکس فورس نے تھانہ تتلے عالی کے علاقہ شیخوپورہ ٹول پلازہ کے قریب منشیات فروشوں کی گاڑی کو روکا۔
گوجرانوالہ: منشیات فروشوں نے رکنے کی بجائے ANF ٹیم پر سیدھی فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔
گوجرانوالہ: وقوعہ اطلاع پر تھانہ تتلے عالی پولیس فوری موقع پر پہنچی، ANF ٹیم کے ہمراہ ملزمان کا تعاقب کیا۔
گوجرانوالہ: تعاقب کے دوران ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ANF کی گاڑی کا ٹائر بریسٹ ہونے سے گاڑی کلابازیاں کھاتی ہوئی دوسرے کنارے جا لگی۔
گوجرانوالہ: سرکاری گاڑی میں سوار کانسٹیبل ڈرائیور علی فیصل شہید اور لیڈی کانسٹیبل سعدیہ مشتاق شدید زخمی ہو گئی۔
گوجرانوالہ: ملزمان نزد کلے والہ شیخوپورہ روڈ گاڑی کھڑی کر کے جھاڑیوں کی طرف بھاگتے ہوئے پولیس فورس پر فائرنگ کرتے رہے۔
گوجرانوالہ: فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران دو منشیات فروش مردہ حالت میں ملے۔
گوجرانوالہ: ہلاک ملزمان کی شناخت محمد اویس اور نور محمد خان کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے، ہمراہی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔
گوجرانوالہ: ملزمان کی گاڑی سے 81 کلو 600 گرام چرس اور 19 کلو 200 گرم افیون برآمد۔
گوجرانوالہ: تھانہ تتلے عالی میں پولیس مقابلہ اور منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج، مزید کارروائی جاری۔
ترجمان ضلعی پولیس گوجرانوالہ