رینالہ خورد میں تعمیر و ترقی کے نئے باب کا آغاز ہو چکا:جاوید علاؤالدین
رینالہ خورد(اعجازطاہرقادری سے) وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت رینالہ خورد کے لیے 7ارب 30کروڑ روپے کی خطیر رقم سے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد چوہدری جاوید علاؤالدین ممبر صوبائی اسمبلی ؛ چوہدری ندیم عباس ربیرہ ممبر نیشنل اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید نے پروقار تقریب میں رکھا تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید علاؤ الدین نے کہا پی ڈی پی پروگرام تحصیل رینالہ کی تاریخ کو بدل کر رکھ دے گا منصوبوں کی تکمیل میں فنڈز کو شفاف انداز میں خرچ کیا جائے گا عوامی خدمت کے لیے ترقی کا سفر تسلسل سے جاری و ساری ہے ممبر نیشنل اسمبلی چوہدری ندیم عباس کا کہنا تھا پنجاب بھر میں علاقائی ترقی کے یکساں اقدامات کیے جا رہے ہیں میگا سیوریج سکیم سے شہر کی بڑھتی آبادی اور نکاسی آپ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائے گا عوامی بہتری کے ریکارڈ منصوبوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے منصوبہ جات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا 3808 ملین روپے کی خطیر رقم سے شہر بھر میں 39 کلومیٹر لمبی نئی سیوریج لائنز ڈالی جائیں گی منصوبے سے شہر میں سیورج کے جدید نظام سے دہائیوں تک درپیش مسائل حل ہو جائیں گے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ 895 ملین روپے سے گندے پانی کو ری سائیکل کر کے کارآمد بنانے کے لیے تعمیر ہوگا 746 ملین روپے سے شہر کی گلیوں کے فرشوں اور سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا منصوبہ مکمل ہوگا انڈر گراؤنڈ واٹر سیوریج ٹینک سے بارش کے پانی کو مفید مقاصد کے لیے محفوظ کیا جا سکے گا لیکوڈ ویسٹ مشینری سے سیوریج لائنز کی صفائی مکمل ہوگی چار پبلک پارکس کی گریڈیشن اور میونسپل سروسز فراہم کرنے والی مشینری کے لیے پارکنگ شیڈ بھی بنائے جائیں گے تقریب میں اہلیان شہر رینالہ خورد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مریم نواز کی طرف سے رینالہ خورد کو دیے گئے منصوبہ جات کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا