کرائمز

خون سفید ہو گیا چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

گوگڑاں (کرائم رپورٹر سے): نواحی بستی علی والہ میں چھوٹے بچوں کی معمولی لڑائی اور پرانے تنازع کی بنا پر دو سگے بھائیوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ تصادم کے دوران ایک بھائی نے کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے اپنے ہی بھائی کو شدید زخمی کر دیا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے میں خادم حسین ولد خدا بخش ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو عملے نے پولیس کی نگرانی میں لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے پہلے رورل ہیلتھ سینٹر گوگڑاں اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال لودہراں منتقل کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button