کرائمز

جیکب آباد میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

جیکب آباد (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) جیکب آباد میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب مولاداد تھانہ کی حدود ملہوآباد اسٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل ڈالا، علاقہ مکینوں نے نوجوان علی شیر جمالی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکا، پولیس کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیاہے، نوجوان کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button