کرائمز

بہاولنگر‘ گن پوائنٹ پر ریٹائر پولیس اہلکار کی 15 سالہ بیٹی اغوا

بہاولنگر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) بہاولنگر میں مسلح ملزموں نے گھر میں گھس کر دسویں جماعت کی طالبہ کو اغوا کر لیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم ریٹائر پولیس اہلکار کی بیٹی کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گئے، ریٹائر پولیس اہلکار اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا، ملزموں نے دھاوا بول دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم 15 سالہ طالبہ کو گاڑی میں ڈال کر فرار ہوگئے، مغویہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں 7 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ سٹی بی ڈویژن نے ملزمان کی تلاش شروع کردی، جن کو جلد تلاش کرکے طالبہ کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button