رشوت لینے والا پٹواری معطل، مقدمہ درج
حجرہ شاہ مقیم (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام) اراضی کی تقسیم میں مبینہ بے ضابطگی اور رشوت وصولی کے معاملہ پر پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گاؤں اروڑا جاگیر کے کسان عبدالغفار کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے بصیر پور کے پٹواری محمد اعظم کو ونڈا جات کی درست تقسیم کا حکم دیا تھا تاہم الزام ہے کہ پٹواری نے درستگی کے لیے کسان سے مبینہ طور پر دو لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ذرائع کے مطابق عبدالغفار نے اپنی بھینس فروخت کر کے مطلوبہ رقم ادا کی مگر اس کے باوجود اراضی کی تقسیم غلط کر دی گئی۔ بعد ازاں متاثرہ کسان ویڈیو ثبوت کے ساتھ تھانہ اینٹی کرپشن پہنچ گیا جہاں پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور نے بھی معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ پٹواری کو معطل کر دیا اور کہا کہ بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا