کرائمز

جنسی زیادتی ،ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

نوشہرہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ اضاخیل پولیس نے اسلحہ کی نوک پر نوجوان سے جنسی زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نوجوان کے ساتھ اسلحہ کی نوک پر جنسی زیادتی اور بعد ازاں ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کی رپورٹ موصول ہونے پر تھانہ اضاخیل میں فوری مقدمہ نمبر 476مورخہ 27.04.2026بجرم 376/292-C/506/53CPAدرج کیا گیا۔اور متاثرہ جوان کو بغرض میڈیکل ہسپتال روانہ کیاگیا۔واقعہ کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے حفیظ یوسفزئی ایس ڈی پی او کینٹ سرکل نے عادل سید ایس ایچ او تھانہ اضاخیل کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپا۔پولیس ٹیم نے انتھک محنت اور پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button