کرائمز

چھانگا مانگا نوجوان لڑکی کی سرکٹی نعش برآمد

چھانگا مانگا نوجوان لڑکی کی سرکٹی نعش برآمد

چونیاں(محمدشہزادمغل)چھانگامانگا بلاک نمبر 5 میں نوجوان لڑکی کی بوسیدہ سر کٹی لاش برآمد، نامعلوم نوجوان لڑکی کو تقریباً 7 دن پہلے قتل کیا گیا ہے تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق جنگل چھانگامانگا بلاک نمبر 5 کھیت نمبر 86 میں نوجوان لڑکی کی بوسیدہ سر کٹی لاش برآمد ہوئی ہے نامعلوم لڑکی کی عمر 30 سال کے قریب ہے جبکہ لاش 6 سے 7 دن پرانی محسوس ہوتی ہے، ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا طارق محمود کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی کو کہیں اور قتل کر کے لاش جنگل میں پھینکی گئی ہے مقتولہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیاہے، لاش بھی نیم برہنہ تھی قصور سے PFSA اور کرائم سین کو مزید شواہد اکھٹے کرنے کیلئے بلوایا گیا تھا تمام شواہد کے ساتھ ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے مقدمہ 376/24 درج کر لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button