علاقائی خبریں
میرا سٹاف میری فیملی ہے: ایس ایچ او شبیر احمد ڈوگر
میرا سٹاف میری فیملی ہے: ایس ایچ او شبیر احمد ڈوگر
گڑھاموڑ (محمدرشیدبھٹی) عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کرنا چاہیے میرا سٹاف میری فیملی ہے ایس ایچ او شبیر احمد ڈوگر تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گڑھا موڑ شبیر احمد ڈوگر نے عید کے تہوار پر عید کیک کاٹتے ہوئے کہا کہ عید کی خوشیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں دوست احباب اور اپنے سٹاف کے ساتھ عید کی خوشیاں منا رہے ہیں عید کی خوشیوں میں سب کو شامل کرنا چاہیے میرا سٹاف میری فیملی ہے ان کے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہو کر فخر محسوس کر رہا ہوں انھوں نے کہا کہ گڑھاموڑ اور پورے ملک میں اللہ تعالیٰ آمن و امان اور سلامتی قائم رکھے