ماسٹر الطاف حسین انجم سپرا کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تقریب
ماسٹر الطاف حسین انجم سپرا کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے تقریب
بھوآنہ (لیاقت علی سپرا سے ) تحصیل بھوانہ کے نواحی علاقے چکنمبر 199 کے رہائشی استاد محترم جناب مہر الطاف حسین انجم سپرا کو ایس ایس ٹی کے عہدے پر پرموٹ ہونے اور محکمہ ایجوکیشن میں سروس مکمل کرکے ریٹائرمنٹ ہونے کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکنمبر 205 میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید اور نعمت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم سے ہوا اس تقریب میں محکمہ ایجوکیشن کے مختلف اسکولز کے ہیڈز اور اساتذہ کرام اس تقریب میں تشریف لائے اس کے علاوہ علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس تقریب میں شریک ہوئی اس ریٹائرمنٹ تقریب میں شریک معزز اساتذہ کرام سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی اساتذہ کرام نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس ادارہ ہذا سے ریٹائرڈ ہونے والے استاد مہر الطاف حسین انجم سپرا کی اس سکول میں تعلیمی خدمات کو سراہا اور مقامی اساتذہ کرام ریٹائرڈ ہونے والے استاد محترم جناب مہر الطاف حسین انجم سپرا کو محکمہ تعلیم میں اپنی سروس مکمل کرکے ریٹائرمنٹ ہونے پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ، گفٹ پیش کیے اور پھولوں کے ہار پہنائے ریٹائرمنٹ کی تقریب کے آخر پر ان کو مقامی ادارہ ہذا سے ریلی کی شکل میں ان کو ان کے گھر پہنچایا