کرائمز

گورنمنٹ پرائمری سکول سکندر آباد تاحال چاردیواری سے محروم

جھنگ/اٹھارہ ہزاری (آصف اقبال) محکمہ تعلیم میں حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،1975سے قائم گورنمنٹ پرائمری سکول سکندر آباد تاحال چاردیواری سے محروم،تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم اور عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث اٹھارہ ہزاری کے علاقے سکندر آباد میں آج سے تقریباً پچاس سال قبل تعمیر ہونے والا گورنمنٹ پرائمری سکول سکندر آباد چاردیواری سے محروم ہے چاردیواری نہ ہونے سے سکول میں پڑھنے والے بچوں کے ساتھ ساتھ فی میل اساتذہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر تعلیم سے فوری طور پر سکول کی چار دیواری تعمیر کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بچوں اور فی میل ٹیچرز کی مشکلات کم ہو سکیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button