علاقائی خبریں

صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کاتحصیل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال کا دورہ

ڈسکہ (عشرت انصاری) صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے گذشتہ روزتحصیل ہیڈکوارٹر سول ہسپتال کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر محمد علی بٹ ، سینئر لیگی رہنماؤں سید داؤد شاہ بخاری، عرفان ساہی، چوہدری سجاد احمد گجر ودیگر بھی موجود تھے، صوبائی وزیر بلدیات نے ہسپتال میںمسلم لیگ ن پی پی 51 یو تھ ونگ کے کو آرڈینیٹر ملک ندیم ناصر اور دیگر مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر ایم ایس سول ہسپتال نے صوبائی وزیر بلدیات کو ” بریفنگ دی، صوبائی وزیر بلدیات نے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، ایم ایس سول ہسپتال نے سی ٹی سکین کی سہولت اور دیگر سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا، صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں بہتریں مشینری مہیا کی جائے سول ہسپتال ڈسکہ میں سی ٹی سکین سمیت تمام مشینری مہیا کی جائے گی اور تمام شعبہ جات کے ڈاکٹر ز بھی موجود ہوں گے، ڈسکہ کی عوام کو سہولیات فراہم کر نامیری اولین تر جیحات میں شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button