جرائم پیشہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں :توحید رحمن میمن
جرائم پیشہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں :توحید رحمن میمن
مدعی مقدمہ نے عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران ملزم کو شناخت کرلیا
کیماڑی /تھانہ موچکو (کرائم رپورٹر )چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں ملوث مختلف مقدمات میں گرفتار 02 اسٹریٹ کریمنلز کو عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران شناخت کرلیا گیا -ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی،ملزم عبد الغفار ولد سومار کو تفتیشی ٹیم تھانہ موچکو نے مقدمہ الزام نمبر 102/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں شناخت پریڈ کے لئے متعلقہ عدالت میں پیش کیا۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن توحید رحمٰن میمن،ملزم K الیکٹرک ملازم سے لوٹ مار میں ملوث تھا جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی ارسلان کو قبل ازیں گرفتار کر کے عدالت میں شناخت پریڈ کروائی جاچکی ہے اور ملزم کی نشاندھی پر لوٹی گئی رقم میں سے 14000 روپے بھی برآمد ہوچکے ہیں.ایس ایس پی توحید رحمٰن میمن،مزید برآں تفتیشی افسر سب انسپکٹر شہزاد حمید نے تھانہ سعیدآباد کی حدود میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے گرفتار ملزم کی عدالت میں شناخت پریڈ کروائی ،ملزم ذاکر خان بروہی عرف ملا ولد ناصر خان بروہی کو تفتیشی ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر مقدمہ الزام نمبر 188/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ میں گرفتار کیا تھا ،مدعی مقدمہ نے عدالت میں شناخت پریڈ کے دوران ملزم کو شناخت کرلیا ،ترجمان ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی