کلاکوٹ پولیس کے ہاتھوں جواری گرفتار
کلاکوٹ پولیس کے ہاتھوں جواری گرفتار
ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا
کلاکوٹ (مرید باجوہ )تھانہ کلاکوٹ SHO محمد مٹھل شر بلوچ نے SSP سٹی امجد حیات کی خصوصی ہدایت پر منشیات و دیگر جرائم کیخلاف سخت ایکشن کو برقرار رکھتے ہوئے بہت سے جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا جو قابل تعریف ہیں تھانہ کلاکوٹ پولیس نے انٹیلیجس بیسڈ اطلاع پر ایک ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے جوا کا اڈہ چلانے کھیلنے والے 8 ملزمان شہزاد, محمد امین, محمد رفیق, محمد وسیم, محمد ناصر, محمد الطاف, محمد سلیم اور محمد ناصر کو جوا کی رقم سٹہ پرچیاں سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا اہلیان کلاکوٹ اور معتبر و معززین نے تھانہ کلاکوٹ SHO محمد مٹھل شر بلوچ کی منشیات و دیگر جرائم کیخلاف کامیاب شاندار کارائیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے،